• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’خواتین کیلئے صورتحال خراب‘، آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریز ملتوی کردی

شائع March 19, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز رواں برس کے آخر تک ملتوی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے صورتحال خراب ہو رہی ہے، لہٰذا اگست میں نیوٹرل وینیو پر شیڈول تین میچوں کی سیریز کو ’ملتوی‘ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں افغانستان میں کرکٹ کا کھیل بہت زیادہ مقبول ہوا ہے، جس نے عالمی مقابلوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن طالبان کی حکومت میں خواتین کو اس کھیل سے روک دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اس نے دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو کرکٹ کھیلنے کی حمایت کا مؤقف جاری رکھا ہے۔

2021 کے بعد سے یہ تیسرا موقعہ ہے جب آسٹریلیا نے عالمی ٹورنامنٹس کے علاوہ افغانستان کے ساتھ کھیلنے سے منع کیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے کے چند مہینوں بعد نومبر 2021 میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا تھا۔

جنوری 2023 میں آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق کے خلاف کیے گئے اقدامات کو جواز بناتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

طالبان نے اگست 2021 میں ملک کا اقتدار سنبھالا تھا، جس کے بعد اس کا نام امارت اسلامیہ افغانستان رکھ دیا تھا اور عبوری حکومت قائم کی تھی۔

دسمبر 2022 میں افغانستان نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کو جاری خط میں لکھا تھا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے لڑکیوں کی جامعات میں تعلیم پر پابندی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024