• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا، مقامات کو حتمی شکل دیدی گئی

شائع March 19, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے مقامات کو حتمی شکل دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق رواں برس پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔

یہ 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے جن میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت کو دورۂ آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، جس کے وینیوز کو کرکٹ آسٹریلیا نے حتمی شکل دے دی ہے۔

ٹیسٹ وینیوز میں پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی شامل ہیں جبکہ ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ پنک ٹیسٹ ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا دونوں سیریز کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024