• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے پر وزیراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

شائع March 19, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پوری لیگ میں شاندارمقابلےاوربہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنےمیں آئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کی خاطر ہرممکن اقدامات کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئین بن گئی جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسرا فائنل جینتے میں ناکام رہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024