• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات، 122 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

شائع March 19, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 122 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے 4 صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں سنی اتحاد کونسل کے حماد اظہر اور مسلم لیگ (ن) کے علی پرویز ملک سمیت 13 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں حماد اظہر اور مونس الہٰی سمیت 109 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

قبل ازیں 13 مارچ کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی، الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024