• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حکومت سندھ نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیے

شائع March 18, 2024
فرحت جونیجو کو اینٹی کرپشن اور بقا اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
فرحت جونیجو کو اینٹی کرپشن اور بقا اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت سندھ نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کاظم جتوئی کو سیکریٹری آبپاشی اور زاہد علی عباس کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اور رفیق بھرڑو کو سیکریٹری زراعت تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح فرحت جونیجو کو اینٹی کرپشن اور بقا اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعجاز علی شاہ کے بطور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، بخش علی مہر کو سیکریٹری اینٹی کرپشن اور سید محمد علی کو ڈپٹی کمشنر گھوٹکی تعینات کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024