• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاکستان، امریکا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، صدر آصف زرداری

شائع March 18, 2024
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اپنی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنا اور اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے — فوٹو: پی آئی ڈی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اپنی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنا اور اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے — فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ سات دہائیوں پر محیط دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اپنی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنا اور اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو اس کے منفی اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنا کر اپنے زرعی شعبے کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کے تعلیمی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے موسمیاتی لحاظ سے لچکدار اسکولوں کی تعمیر کے لیے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام مکمل کیا ہے۔

امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024