• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا کیٹ مڈلٹن ’لاپتا‘ ہیں؟ انٹرنیٹ صارفین میں تشویش کی لہر

شائع March 18, 2024
فوٹو: کینوا
فوٹو: کینوا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی عوامی تقریبات میں مسلسل عدم شرکت اور سوشل میڈیا سے بھی غائب رہنے پر تشویش لہر پھیل گئی ہے، سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ برطانوی شہزادی ’لاپتا‘ ہیں یا وہ سرجری کے دوران ’کومہ‘ چلی گئی ہیں یا شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کو چھوڑ دیا۔

برطانوی شہزادی کی حال ہی میں دو ماہ قبل 18 جنوری کو ان کے پیٹ کی سرجری کی گئی تھی۔

پیٹ کی سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن کو واضح طور پر عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا گیا اور ان کی صحت کے حوالے سے بھی شاہی محل نے سرجری کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بعدازاں 12 مارچ کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ تصویر شئیر کی تھی تاہم اس پر بھی عالمی میڈیا پر بہت بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور دیگر اداروں نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ شہزادی کی تصویر ایڈٹ شدہ لگتی ہے،الجزیرہ اور این بی سی جیسی معروف اداروں کے فوٹو ایڈیٹرز نے ایڈیٹنگ میں ہونے والی غلطیوں کے بارے میں تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ تصویر کیسے فیک ہو سکتی ہے۔

تاہم شاہی محل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی البتہ کیٹ مڈلٹن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگی گئی تھی۔

شہزادی نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ بچوں کے ہمراہ جو تصویر شیئر کی اس پر کچھ لوگوں کو پریشانی ہوئی جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں، دوسرے نئے فوٹوگرافرز کی وہ تصاویر میں ایڈیٹنگ کے تجربات انتہائی کم کرتی ہیں۔

کیٹ مڈلٹن کی جانب سے یہ ان کا عوام سے آخری بیان تھا، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آخر شہزادی کہاں ہیں؟ جب کہ دیگر ویب سائٹس میں conspiracy تھیوریز بھی گردش کررہی ہیں۔

ایک تھیوری میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ شہزادی نے مدرز ڈے پر جو تصویر شئیر کی تھی وہ 2016 میں شائع ووگ ایڈیٹویل سے لی گئی ہے، مدرز ڈے پر شئیر کی گئی تصویر میں وہ خود موجود نہیں تھیں۔

کیٹ مڈلٹن کے ’لاپتا‘ ہونے سے متعلق صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شہزادی ڈیانا کے بھائی نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، ارل اسپینسر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کیٹ کے بارے میں فکر مند ہیں۔

دوسری جانب امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشین نے بھی اپنی تصویر شئیر کی جس میں انہیں گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ کیٹ مڈلٹن کو تلاش کرنے جارہی ہیں۔

برطانوی ٹیلی ویژن پریزینٹر پیئرز مورگن نے دعویٰ کیا کہ دی پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز شہزادہ ولیم (کیٹ کے شوہر) کیٹ کی صحت سے متعلق ککچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مورگن نے الزام لگایا کہ انہیں کچھ ایسی باتیں بتائی گئیں جن کی وہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ وہ سچ ہیں لیکن اگر وہ باتیں سچ ہیں تو شاہی خاندان کے اندر جاری معاملات کافی تشویشناک ہوں گے۔

اس کے علاوہ حال ہی میں پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر شہزادہ ولیم کی کچھ تصاویر شئیر کی گئیں جس میں کیٹ مڈلٹن کی ایک بھی تصویر نہیں تھی۔

ان تصاویر میں بھی انٹرنیٹ صارفین شہزادی کے لاپتا ہونے کی خبروں پر وضاحت دینےکا مطالبہ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024