• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’سنا ہے جیتو پاکستان جاؤ تو اگلا نمبر آپ کا ہے‘، فہد مصطفیٰ کے شادی کے سوال پر کبریٰ کا تبصرہ

شائع March 18, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کا نامور گیم شو ’جیو پاکستان‘ کے میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے شادی کے سوال پر اداکارہ کبریٰ خان نے دلچسپ تبصرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں کبریٰ خان کی ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں فہد مصطفیٰ ادکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’کبریٰ آپ شادی کب کررہی ہیں؟‘

اس سوال پر اداکارہ پہلے ہنستی ہیں، پھر فہد مصطفیٰ خود ہی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اب آپ جیتو پاکستان میں آگئیں ہیں تو ہو ہی جائے گی۔‘

جس پر کبریٰ خان نے کہا کہ ’میں نے بہت سنا ہے کہ آپ جیو پاکستائیں تو اگلا نمبر آپ کا ہے‘، پھر فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ’’آشیرواد‘ (دعائیں) دیتے ہیں کہ آج تمہیں، ہوجائے گی شادی، بابا کروائے شادی ٹینشن کی بات نہیں ہے‘۔

اس وائرل ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا صارفین حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان فہد مصطفیٰ کے گیم شو جیتو پاکستان میں تعلقات استوار ہوئے اور ٹی وی میزبان نے ہی دونوں کا رشتہ کروایا۔

اسی طرح بعض صارفین نے گیم شو کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی، جس میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی رومانوی انداز میں ملتے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی ہونے پر فہد مصطفیٰ کو نئی رشتے والی آنٹی قرار دے دیا جبکہ کسی نے لکھا جوڑے کی دوستی کا آغاز فہد مصطفیٰ کے شو سے ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024