• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

شائع March 18, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، جس میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئےتھے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد جمع کروائی۔

واضح رہے کہ 16 مارچ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 6 دہشت گردوں پر مشتمل گروہ نے پاک فوج کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی، اس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے تھے۔

مزید بتایا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی (عمر 39 سال، رہائشی کراچی) اور کیپٹن محمد احمد بدر (عمر 23 سال، ضلع تلہ گنگ) نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024