• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شامل عماد وسیم کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ہونا چاہیے، شاداب خان

شائع March 17, 2024
شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم کا شمار دنیا کے بہترین آل رائونڈرز میں ہوتا ہے—فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم کا شمار دنیا کے بہترین آل رائونڈرز میں ہوتا ہے—فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ عماد وسیم کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے قومی اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو کپتان طویل عرصے کے لیے بنانا چاہیے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کووہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا چاہتے ہیں۔

پشاور زلمی کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پہلے بھی میچ جیتے ہیں، مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کا شمار دنیا کے بہترین آل رائونڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں عماد وسیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، عماد وسیم ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو عماد وسیم جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھاچکے ہیں، ان سے بات کریں کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں، میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل سے پہلے حیدر علی واچ ٹو پلئیرز کہا تھا، حیدر علی کی پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے لیکن ان پر اعتماد تھا اس کو برقرار رکھا، حیدر علی کا دن ہو اور عماد وسیم بغیر کسی کے خوف کھیلے تو جیتنا ہی تھا، عماد کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

اپنی پرفارمنس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیکنیک پر کام کررہا ہوں لیکن وقت نہیں مل رہا، میں ا س طرح بولنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں بھی مجھ سے اچھی بولنگ نہیں ہوئی۔

شاداب خان نے کہا کہ میں اپنی ٹیکنیک پر کام کررہا ہوں، ٹیکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے، یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلہ کو حل کرلوں گا۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم اور حیدر علی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

گزشتہ برس عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عماد وسیم نے 40 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024