• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت: فیکٹری میں بوائلر دھماکا، 40 مزدور زخمی

شائع March 17, 2024
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے—فوٹو:اے پی پی
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے—فوٹو:اے پی پی

بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’شنہوا‘ کے مطابق سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کے ایک المناک واقعے کے بعد ہم نے ہسپتالوں کو الرٹ کر کے فوری طور پر 10 ایمبولینسیں فیکٹری کی جانب روانہ کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں اور ایک زخمی کی حالت سنگین ہے۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور مکمل علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فیکٹریوں میں حادثاتی دھماکے عام ہیں کیونکہ مالکان عام طور پر حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024