• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’چڑیا‘ کا عالمی دن: حکومت سندھ کی چڑیا شماری کی انوکھی مہم

شائع March 17, 2024
حکام نے کہا کہ صبح 8 سے 9 بجے اور  شام 5 سے 6 بجے مخصوص علاقوں میں چڑیا کا مشاہدہ کیا گیا—فوٹو:سوشل میڈیا
حکام نے کہا کہ صبح 8 سے 9 بجے اور شام 5 سے 6 بجے مخصوص علاقوں میں چڑیا کا مشاہدہ کیا گیا—فوٹو:سوشل میڈیا

ہر سال کی طرح رواں برس بھی ’چڑیا‘ کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جائے گا جب کہ اس حوالے سے محکمہ جنگلی حیات سندھ نے چڑیا شماری کی انوکھی مہم کا انعقاد کیا۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے حکام نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 20 مارچ کو ’چڑیا کا عالمی دن‘ منایا جاتا ہے، چڑیا کے مشاہدے اور گنتی کا پروگرام مرتب کیا ہے، رواں سال اقوام عالم یہ دن چڑیا کو چہچہانے کا موقع دیں، میں چڑیا سے پیار کرتا/ کرتی ہوں کے عنوان سے یہ دن منا رہا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ جنگلی حیات سندھ نے چڑیا کے مشاہدے اور گنتی کا پرگرام تشکیل دیا جس کے مطابق 17 مارچ بروز اتوار (آج) صبح اور شام کے اوقات میں شہریوں کے مختلف گروہ نے چڑیا شماری کی جب کہ مہم کے نتائج 20 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔

اس مہم میں چڑیا کی ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ ان کی لوکیشن بھی نوٹ کی گئی۔

حکام کے مطابق کراچی میں ملیر، گڈاپ، بحریہ ٹاون، اسٹیل ٹاؤن، ہل پارک، کڈنی ہل سمیت مختف علاقوں میں میں چڑیا شماری کی گئی، اس مہم کے دوران صبح 8 تا 9 اور شام 5 تا 6مشاہدہ کیا گیا، چڑیا شماری کے لیے مختلف گروپ تشکیل دیے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ چڑیا گنتی پروگرام میں عوام کے حصہ لینے ک لیے گوگل فارم جاری کیا گیا، کوئی بھی شہری اپنے علاقے میں انفرادی طور پر چڑیا شماری کر سکتا تھا، شہری اپنے مشاہدات گوگل لنک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ صبح 8 سے 9 بجے اور شام 5 سے 6 بجے مخصوص علاقوں میں چڑیا کا مشاہدہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024