• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اپنی شادیوں پر اسلیے بات نہیں کرتا کیونکہ معاشرے میں اسے بُرا سمجھا جاتا ہے، اقرار الحسن

شائع March 17, 2024

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تین شادیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کو خوبصورت بنا کر اس لیے پیش نہیں کرتے کیونکہ پاکستانی معاشرے میں اسے بُرا سمجھا جاتا ہے اور اس سے گھروں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، ’تین شادیاں کرنے کی ہمت ہر مرد کے پاس نہیں ہے‘۔

حال ہی میں اقرار الحسن نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تین شادیوں سے متعلق گفتگو کی۔

اقرار الحسن نے کہا کہ وہ اپنی تین شادیوں کو گلوریفائی (glorify) نہیں کرتے کیونکہ ہمارے معاشرے میں اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا اور اس سے گھروں اور معاشرے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، کیونکہ ہمارے معاشرے کی خواتین اور فیملیز ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی صدیوں سے ہمارے معاشرے میں دوسری یا تیسری شادی کو بُرا سمجھا جاتا ہے، میں خود اسے بڑھا چڑھا کر اور خوبصورت بنا کر اس لیے پیش نہیں کرتا کیونکہ لوگ ایسا نہ کہیں کہ میں ایک سے زائد شادیوں کی ترغیب دے رہا ہوں۔

اینکر پرسن نے کہا کہ واقعتاً میں سمجھتا ہوں کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی ہمت ہر مرد کے پاس نہیں ہے، یہ مشکل ہے، اس میں مرد کے اچھا ہونے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جن خواتین سے وہ دوسری یا تیسری شادی کررہا ہے وہ اچھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیویوں میں سے کوئی ایک یہ سوچ لے کہ اس نے دوسری خواتین اور اپنی زندگی اجیرن کرنی ہے تو مرد کے لیے شادیاں نبھانا مشکل ہوجاتا ہے، کامیاب شادیاں نبھانے کا کریڈٹ خواتین کو ہی جاتا ہے۔

دورانِ انٹرویو اقرار الحسن نے تسلیم کیا کہ اگر وہ ماں باپ اور بیٹے پہلاج کے بعد کسی سے محبت کرتے ہیں تو وہ ہے ان کی پہلی اہلیہ قرۃ العین ہیں، ساتھ ہی ساتھ اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ یہ میرے سامنے بیٹھی ہیں بلکہ مجھے ان سے محبت سب سے زیادہ اس لیے بھی ہے کیو نکہ یہ میری پہلی محبت ہیں۔

یاد رہے کہ پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔

2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا۔

بعدازاں فرح سے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اقرار الحسن نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے دوسری شادی پہلی اہلیہ کی رضامندی کے ساتھ کی۔

اکتوبر 2023 میں ان کی تیسری شادی کی خبروں بھی گردش کرنے لگیں اور یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اقرار سے نیوز اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کرلی ہے بعدازاں اقرار الحسن نے انٹرویو میں تیسری شادی کا اعتراف کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024