• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اسٹیٹ بینک کی پلاسٹک کے نوٹوں کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید

شائع March 16, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی سیریز کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

مرکزی بینک کے پبلک ریلشن آفیسر نے جاری بیان میں کہا کہ پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔

مزید کہا کہ بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

پی آر او کا کہنا تھا کہ بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا رپوٹس میں کہا گیا تھا کہ جعلی کرنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی بینک نے پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ اس حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024