• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے

شائع March 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتے تھے، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

شین واٹسن، جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے، نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔

پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹس نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا۔

تاہم کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے علاوہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچز کی کمنٹری بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کے ساتھ ہیڈ کوچنگ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

شین واٹسن کی جانب سے پاکستان ہیڈ کوچ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطلب ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بغیر کوچ کے کھیلے گی، جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024