• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

سندھ پولیس میں تقرر و تبادلے کردیے گئے

شائع March 15, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبائی کابینہ کے حلف اٹھانے کے چند روز بعد ہی سندھ پولیس میں تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

محکمہ پولیس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حفیظ الرحمٰن بگٹی کو ایس ایس پی غربی، روحیل خان کو ایس ایس پی گھوٹکی، زبیر نذیر شیخ کو ایس ایس پی خیرپور، اور ڈاکٹر سُمیر نور کو ایس ایس پی سکھر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح سلیم شاہ کو ایس ایس پی جیکب آباد، قمر رضا جسکانی کو ایس ایس پی بدین، عدیل حسین چانڈیو کو ایس ایس پی ٹھٹہ، عبدالخالق شیخ کو ایس پی سجاول اور آصف رضا کو ایس پی عمرکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ امداد علی شاہ ایس پی ٹنڈو محمد خان، صدام حسین ایس پی نوشہروفیروز، اعجاز احمد شیخ ایس ایس پی سانگھڑ اور اسد چوہدری ایس ایس پی میرپورخاص کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے حف اٹھا لیا تھا جبکہ انہیں قلمدان بھی تفویض کردیے تھے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بیان میں بتایا تھا کہ شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی اور سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ سید سردار علی شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ، سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک، ضیا الحسن لنجار کو محکمہ داخلہ اور لا، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن اور سردار محمد بخش خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیاگیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات، سید ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز اینڈ آرکائیوز کا وزیر بنایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، احسان الرحمٰن مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن اور سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیشل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر مقرر کیاگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024