• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی

شائع March 15, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سابق وزیر اعظم کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

بعد ازاں متعلقہ عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور گلبرگ نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔

اس سے قبل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024