• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کار حادثے کے 8 سال بعد عائشہ عمر کی ’کالر بون‘ سرجری کا انکشاف

شائع March 15, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کردی گئی، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے یہ انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، انہوں نے اپنے ڈاکٹر کا ایک نوٹ شئیر کیا جس میں اداکارہ کی حالت کی سنگینی اور سرجری سے متعلق وضاحت کی گئی۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ یکم رمضان (12 مارچ 2024) کو شام 7 بجے ان کی سرجری ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت ہوگیا تھا ٹوٹی ہوئی ہڈی کے ساتھ ناچ گانا اور زندگی گزرنا، میں بتایا چاہتی ہوں کہ 8 سال قبل حیدرآباد ہائی وے پر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں میری کالربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کئی سالوں تک علاج اور تھیراپی کروانے کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں، کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب بہتر محسوس کررہی ہوں

اداکارہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے تک ان کی پیچیدہ سرجری ہوئی میری ٹوٹی ہوئی ہڈیاں بہت سارے ٹشوز اور پٹھوں میں پھنسی ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں اور کل ڈسچارج ہوجائیں گی، عائشہ عمر نے بتایا کہ ان کے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ چل نہیں سکتی اور اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتیں، صحت یاب ہونے کے لیے انہیں کافی وقت لگے گا اس لیے وہ 4 ماہ کے لیے انڈسٹری میں کام اور سفر نہیں کریں گی، اس دوران وہ صرف موسیقی، آئیڈیاز اور اسکرپٹ کے علاوہ اپنے برانڈز کے ساتھ کام کریں گی۔

اداکارہ کی جانب سے سرجری کروانے کے انکشاف کے بعد ساتھی اداکاروں نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024