• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی گھر میں پھسل کر زخمی

شائع March 14, 2024
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی گھر میں گرنے کے بعد شدید زخمی ہو گئیں اور سر پر چوٹ لگنے کے عبد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آل انڈیا ترینامول کانگریس نے ممتا بینرجی کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ماتھے سے خون نکلتے دیکھا جا سکتا ہے اور ہسپتال کے بستر پر لیٹی تھیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہسپتال کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 69سالہ سیاستدان گھر میں پھسل گئیں اور ان کا سر گھر میں موجود فرنیچر سے ٹکرایا جس سے ان کے ماتھے پر چوٹ لگی۔

انہیں کولکتہ کے ایس ایس کے ایم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ماتھے پر ٹانکے لگے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ان کی جماعت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری چیئرپرسن ممتا بینرجی بری طرح زخمی ہوئی ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بھارتیا جنتا پارٹی کے صدر سوکانتا ماجمدار نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں اور سیاست کا حصہ بنیں۔

بھارت کی نائب صدر جگدیپ ڈھنکر نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024