• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لیے محکمہ خزانہ سے کروڑوں روپے طلب

شائع March 14, 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لیے محکمہ خزانہ سے خطیر رقم طلب کی گئی ہے جس نے ہر خاص و عام کو حیران کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ تہتر لاکھ روپے طلب کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی کے ٹائر اکتوبر 2022 میں آخری بار تبدیل ہوئے تھے جنہیں اب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر ایک بار ٹائر پھٹ بھی چکا ہے اور ٹائروں کی تبدیلی کے لیے مریم نواز کو قائل کرنا پڑا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر واویلا شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمٰی بخاری نے کہا مریم نواز نے صرف ایک دن کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور وہ بھی سیکیورٹی معاملات میں روٹین کی تبدیلی کے لیے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024