• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان میں ’دھرم شالا جیسا‘ نیا اسٹیڈیم بنانے کے سوال پر وسیم اکرم کا دلچسپ تبصرہ

شائع March 14, 2024
دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم— فائل فوٹو: اے ایف پی
دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے پاکستان میں بھارت کے مشہور اور خوبصورت دھرم شالا جیسے اسٹیڈیم نہ بنائے جانے پر ملک میں موجود چند کرکٹ اسٹیڈیم کی ناگفتہ بہ حالت کا ذکر کیا۔

وسیم اکرم ان دنوں نجی اسپورٹس ٹی وی اے اسپورٹس سے وابستہ ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے میچوں پر تبصرے کررہے ہیں جہاں ان کے ہمراہ پروگرام میں سابق کپتان مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ بھی موجود ہیں۔

’اے اسپورٹس‘ کے شو کے دوران ایک شائق نے سوال پوچھا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں کوئنزٹاؤن اور بھارت میں دھرم شالا جیسے خوبصورت مناظر کے حامل کچھ میدان دیکھے ہیں، تو پاکستان کرکٹ بورڈ شمالی علاقہ جات میں سرمایہ کاری کر کے وہاں میدان تعمیر نہیں کرتا۔

اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہم سے تین اسٹیڈیم نہیں سنبھالے جا رہے تو نیا اسٹیڈیم کہاں سے بنا لیں گے، آپ نے قذافی اسٹیڈیم کی چھت دیکھی ہے جو پچھلے دنوں ڈرون کیمرے سے دکھائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تین اسٹیڈیم کو تو صحیح سے کنٹرول نہیں کر پا رہے تو نیا کیسے بنائیں گے، تو ہم خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔

سوئنگ کے سلطان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایبٹ آباد جیسی جگہیں موجود ہیں جہاں خوبصورت میدان ہیں جس پر میزبان فخر عالم نے یاد دہانی کرائی کہ ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس گوادر میں بھی خوبصورت میدان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024