• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سابق سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے کار حادثے میں زخمی

شائع March 14, 2024
خیال کیا جارہا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت لاہیرو تھریمانے زیارت پر تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی
خیال کیا جارہا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت لاہیرو تھریمانے زیارت پر تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی کار کو حادثہ شمال وسطی شہر انورادھا پورا کے قریب پیش آیا۔

تھریمانے کی چوٹ کی صحیح نوعیت کے بارے میں فلحال پتا نہیں چل سکا ہے، لیکن وہ اس وقت انورادھا پورہ ٹیچنگ ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہیں۔

تھریمانے والی گاڑی میں سوار کم از کم ایک اور مسافر بھی زخمی حالت میں اسی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت لاہیرو تھریمانے زیارت پر تھے۔ ان کی گاڑی مخالف سمت میں سفر کرنے والی لاری سے جاٹکرائی تھی۔

لاہیرو تھریمانے سری لنکا کی جانب سے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے 13 سالہ کرکٹ کیریئر کے بعد جولائی 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024