اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق مردان اور کوہاٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ضلع سوات،ضلع لوئردیر، مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، ضلع کرم،ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی اور گردونواح اور مظفرآباد شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ8 بج کر24 منٹ پر آیا،شدت5.3تھی، زلزلے کی گہرائی 130کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، سوات، چارسدہ، چترال، دیر، مانسہرہ، ملاکنڈ، ہنگو، میرانشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹلے محسوس کیے گئے تھے، جس کے سبب عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 142 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن میں تھا۔