• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

رمضان پیکج میں کوتاہی برتنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، شہباز شریف

شائع March 13, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
وزیر اعظم شہباز شریف۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چیزوں کے معیار میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کوتاہی برتی گئی تو ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحقین سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ان سے رمضان پیکج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل بھی دریافت کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بہترین اقدامات کیے گئے ہیں، حقداروں کو اشیائے خردو نوش مہیا کی جارہی ہیں، 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی و دیگر اشیا کی کوالٹی چیک ہوگی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 100 روپےکم کی گئی ہے، چاول، دال، چینی وغیرہ کے ریٹس میں بھی 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ یقینی بنایا جائے کہ مستحقین کو کوئی مشکلات نہ ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ کر کے اب 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو بی آئی ایس پی کے تحت سہ ماہی وظیفہ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان میں 12 ارب روپے کا پیکج مستحقین کو دیا جا رہا ہے، دعا ہے پاکستان میں خوشحالی کا دور شروع ہو۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024