• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

شائع March 13, 2024
—فائل فوٹو: پی سی بی
—فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

سیریز کے پہلے 3 میچز 18 اپریل، 20 اپریل اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں سستے نرخوں پر مقرر کی جائیں گی تاکہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

میچ کے ٹکٹ مخصوص ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر اور pcb.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے، ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اسی سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 وائٹ بال میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی، یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

سیریز کا شیڈول

  • 14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد
  • 16 اور 17 اپریل۔ ٹریننگ/پریکٹس
  • 18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
  • 20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
  • 21 اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔راولپنڈی
  • 25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور
  • 27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024