• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر ایان علی نے کیا کہا؟

شائع March 13, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سُپر ماڈل ایان علی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایان علی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان اور نامور فلم اسٹار شان شاہد ایان علی سے آصف علی زرداری کے لیے بارے میں ان کی رائے پوچھتے ہیں۔

جواب میں ایان علی کہتی ہیں کہ ’بہت احترام کے ساتھ کہنا چاہوں گی کہ وہ (آصف زرداری) ریاست کے سربراہ، ہمارے صدر ہیں، ہم سب ان سے پیار ہیں۔‘

جس پر شان شاہد کہتے ہیں کہ ’ہم سب اس سے پیار کرتے ہیں‘ اور پھر ایان علی نے مسکراتے ہوئے آخر میں کہا کہ ’جی بالکل، اب آگے کچھ مت بولیں اور اگلا سوال کریں۔‘

اس ویڈیو کے کیپشن میں ایان علی نے کیپشن میں لکھا کہ ’گڈ مارننگ مسٹر پریزیڈنٹ، آپ کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی خواہش کرتی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آصف علی زرداری ایک بار پھر ریاست کے سربراہ ہیں اور ہم سب ان سے پیار کرتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے، اعلان کردہ نتائج کے مطابق آصف زرداری نے 411 اور ان کے مقابل محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ لیے۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ ایان علی ماضی میں منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامناکرچکی ہیں، انہیں 2015 میں پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے کے الزام اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024