• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف) کا سینیٹ انتخابات میں تعاون کا فیصلہ

شائع March 12, 2024
پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم جمعیت علمائے اسلام کا خیر مقدم کرتے ہیں—فوٹو:سوشل میڈیا
پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم جمعیت علمائے اسلام کا خیر مقدم کرتے ہیں—فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علما اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) نے سینیٹ انتخابات میں باہمی تعاون کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کا وفد مولانا عبدلغفور حیدری کی قیادت میں پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ پہنچا، وفد کی پیپلزپارٹی رہماؤں یوسف رضا گیلانی، نیئرحسین بخاری اور میر اعجاز جاکھرانی سےملاقات ہوئی جس میں سینیٹ انتخابات سمیت دیگر سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حوالے سے بہترپیشرفت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی صاحب کا ساتھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے اندر ووٹوں کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا تاہم حکومت سازی کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ہماری مذاکراتی کمیٹی نے قیادت کی ہدایت پر دو تین مرتبہ مولانا فضل الرحمٰٗن سے ملاقات کی، ملاقاتوں اور حمایت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم جمعیت علمائے اسلام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کو سپورٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے پارلیمانی سرگرمیوں سے لاتعلقی ظاہر کی تھی، انہوں نے صدر اور وزریراعظم کے الیکشن کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024