• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: عمران خان کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

شائع March 12, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان عباری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024