• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

شائع March 11, 2024
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو: ڈان نیوز
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو: ڈان نیوز

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نےنامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن خیبر پختونخوا کی مخصوص نشست پر جاری کیا اور جاری شدہ نوٹیفیکیشن کانمبر ایف6 آف 2024 ہے۔

تاہم جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخواست دے دی۔

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ محترمہ صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یو آئی کی فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر کے مس حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مخصوص نشست کے لیے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے، تحقیقات کروائی جائیں کہ یہ غلطی ہے یا ملی بھگت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025