• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

اگر گوہر رشید سے شادی ہوئی تو یہ مداحوں کی وجہ سے ہوگی، کبریٰ خان

شائع March 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار گوہر رشید سے رومانوی تعلقات اور افواہوں پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ مداحوں کی وجہ سے ہوگا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ایسی خبروں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حال ہی میں انہوں نے ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے گوہر رشید سے تعلقات اور اللہ سے قریبی تعلق کے علاوہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید سے شادی کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب انہیں ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

گوہر رشید سے تعلقات اور شادی کی افوہوں پر انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگر ایسا ہوگیا تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے، ایسی خبریں 8 سال سے چل رہی ہیں اب مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔

میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ آپ کو کبھی پیار ہوا ہے تو اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’نہیں، آپ مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھ سکتیں، کیا پتہ میں سوشل میڈیا پر اچانک کوئی سرپرائز دے دوں، شاید میں پہلے سے شادی شدہ ہوں‘، کبریٰ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’جتنی میں اپنی زندگی نجی رکھتی ہوں لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے شادی کرلی ہے لیکن ایسا نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنا مقبول ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کو کئی بار منع کیا لیکن میری قسمت میں یہ پروجیکٹ لکھا تھا۔

عمرہ ادا کرنے پر ایک لڑکی نے کہا کہ ’کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہیں‘

کبریٰ خان نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت روحانی ہیں، وہ اپنے مذہبی پہلو کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں اور کبھی بھی اپنی نماز یا عمرہ کے سفر یا اعتکاف کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر نہیں کرتی ہیں۔

ملیحہ رحمٰن سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ وہ تین بار اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈسٹری میں آکر لوگ مذہب سے دور ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ عمرے پر گئیں اور واپس آئیں تو بہت سارے لوگوں نے انہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجے لیکن ایک لڑکی جو اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھیں انہوں نے کہا کہ ’کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہیں‘ پھر میں نے کہا کہ ’اللہ بلاتا ہے عمرے پر‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’وہ لڑکی اسی انڈسٹری کی ہیں اور وہ مجھے جانتی ہیں، میں نے عمرہ ادا کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ نہیں کی تھی۔ ’

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024