• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دورانِ پرواز 28 منٹ تک سونے پر 2 پائلٹس معطل

شائع March 11, 2024

پرواز کے دوران 2 انڈونیشن پائلٹس 28 منٹ تک سوتے رہے، معاملہ سامنے آنے پر حکام نے پائلٹس کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انڈونیشیا کی مقامی ایئرلائن ’باٹک ایئر‘ کا طیارہ سولاویسی سے جکارتہ جارہا تھا۔

پرواز کے دوران تقریباً پائلٹس 28 منٹ کے لیے سو گئے لیکن طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا اور خوش قسمتی سے تمام 153 مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

32 سالہ پائلٹ نے اپنے 28 سالہ ساتھی پائلٹ کو ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ کچھ دیر کے لیے آرام کرنا چاہتا ہے۔

بعدازاں کچھ دیر بعد ساتھی پائلٹ بھی سوگیا، جکارتہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کاک پٹ سے ان کی آخری ریکارڈ شدہ ٹرانسمیشن کے بعد رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

ریڈیو پر 28 منٹ تک خاموشی چھائی رہی، جب پائلٹ نیند سے بیدار ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے ساتھ ساتھی پائلٹ بھی سوتا رہا، دونوں پائلٹ کے سونے کے دوران طیارہ اپنے روٹ سے ہٹ گیا تھا۔

اس کے بعد پائلٹوں نے جکارتہ سے آنے والی کالز کا جواب دیا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام نے اب اس واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، انڈونیشیا کے ایئرٹرانسپورٹ کے سربراہ،ایم کرسٹی اینڈہ نے اس بات پر زور دیا کہ باٹک ایئر کو اپنے عملے کے آرام کے وقت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

2019 میں اسی ایئر لائن کا ایک پائلٹ بے ہوش ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024