• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کے لیے نام تجویز کرکے صدر کو بھجوادیے

—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں تقرر کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کے بطور وفاقی وزیر تقرر کی تجویز دی ہے، نئی وفاقی کابینہ آج سہ پہر ایوانِ صدر میں حلف اٹھائے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط کی دستیاب کاپی کے مطابق کابینہ میں 12 ارکان قومی اسمبلی، 3 سینیٹرز، ایک وزیر مملکت اور 3 ٹیکنوکریٹس (محمد اورنگزیب، محسن نقوی اور احد چیمہ) کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔


وفاقی وزرا

  • خواجہ محمد آصف
  • احسن اقبال چوہدری
  • رانا تنویر حسین
  • اعظم نذیر تارڑ (سینیٹر)
  • چوہدری سالک حسین
  • عبدالعلیم خان
  • جام کمال خان
  • امیر مقام
  • سردار اویس احمد خان لغاری
  • عطا اللہ تارڑ
  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • قیصر احمد شیخ
  • میاں ریاض حسین پیرزادہ
  • اسحٰق ڈار (سینیٹر)
  • مصدق مسعود ملک (سینیٹر)

وزیر مملکت

  • شزا فاطمہ خواجہ

وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شِق 9 کے تحت اسحٰق ڈار، مصدق ملک، سربراہ حبیب بینک (ایچ بی ایل) محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی بطور وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویر دی ہے۔

شہباز شریف کی تجویز کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر، جام کمال، انجینیئر امیر مقام اور اویس لغاری کا بطور وفاقی وزیر تقرر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بھی بطور وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے آرٹیکل 92 کی شق (ایک) کے تحت شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دی ہے، اسحٰق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزرا کام کریں گے۔

قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں شامل وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ روز طویل اجلاس کیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔

وزیراعظم آفس کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج (پیر) یا کل (منگل کو) ہو سکتی ہے، کابینہ کا پہلا اجلاس بھی اسی روز ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024