آسکر ایوارڈز: ’اوپن ہائیمر‘ نے میلا لوٹ لیا، ’باربی‘ صرف ایک ایوارڈ حاصل کرسکی
دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ کی داستان پر مبنی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 96ویں آسکر ایوارڈز کا میلا لوٹ لیا، 7 ایوارڈ اپنے نام کرلیے، فلم کے اداکار کیلین مرفی بہترین اداکار قرار پائے۔
فلم ’اوپن ہائیمر‘ آسکر ایوارڈز 2024کی تقریب میں سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے، یہ فلم پہلے ہی سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم تھی۔
جس نے بہترین پکچر، بہترین اداکار، بہترین سپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
کیلین مرفی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے آئرش نژاد اداکار تھے جبکہ بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر جبکہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اوپن کرسٹوفر نولن نے جیتا، تینوں فنکاروں نے اپنے کریئر کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد کیلین مرفی نے کہا کہ وہ آج رات بطور آئرش اداکار فخر محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے کرسٹوفر نولن اور پروڈیوسر ایما تھامس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ہم نے ایسے انسان کے بارے میں فلم بنائی جنہوں نے ایٹم بم بنایا، اب چاہے وہ ایٹم بم بہتری کیلئے بنایا گیا یا نہیں، اس لیے میں یہ ایوارڈ امن قائم کرنے والوں کے نام کرنا چاہتا ہوں‘۔
دوسری جانب فلم باربی جو اپنی ریلیز سے قبل اور بعد میں دنیا بھر میں مشہور ہوئی تھی اور اوپن ہائیمر کے مقابلے سب سے زیادہ بزنس کیا تھا، آسکر ایوارڈ کی تقریب میں صرف ایک ایوارڈ اپنے نام کرسکی۔
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے مطابق 1929 سے اب تک 3 ہزار سے زیادہ آسکر ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔
آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگر فلمیں اور اداکار کی مکمل فہرست
بہترین پکچر:
اوپن ہائیمر
بہترین اداکارہ
ایما اسٹون (فلم پور تھنگز)
بہترین اداکار
کیلین مرفی (فلم اوپن ہائیمر)
بہترین سپورٹنگ اداکارہ
ڈیوائن جوی رینڈولف (فلم دی ہولڈ اوورز)
بہترین سپورٹنگ اداکار
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر (فلم اوپن ہائیمر)
بہترین ہدایت کار
کرسٹوفر نولن (فلم اوپن ہائیمر)
بہترین اوریجنل گانا
فلم باربی
بہترین اصل اسکور
فلم اوپن ہائیمر
بہترین اسکرین پلے
فلم امریکن فکشن
بہترین اوریجنل اسکرین پلے
فلم اناٹومی آف اے فال
بہترین انٹرنیشنل فیچر
فلم زون آف انٹرسٹ
بہترین اینیمیٹڈ فیچر
فلم دی بوائے اینڈ دی ہیرون
بہترین ڈاکیومنٹری فیچر
فلم ٹوئنٹی ڈے اِن ماریوپول
بہترین سینماٹوگرافی
فلم اوپن ہائیمر
بہترین ساؤنڈ
فلم دی زون آف انٹرسٹ
بہترین فلم ایڈیٹنگ
فلم اوپن ہائیمر
بہترین وژول ایفیکٹ
فلم گوڈزیلا مائنس ون
بہترین کاسٹیوم ڈیزائن
فلم دی پور تھنگز
بہترین پروڈیکشن ڈیزائن
فلم دی پور تھنگز
بہترین میک اپ اینڈ ہیر اسٹائل
فلم دی پور تھنگز
بہترین اینیمیٹڈ شارٹ
فلم دی وار از اوور
بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ
فلم دی لاسٹ ریپئر شاپ
بہترین لائیو ایکشن شارٹ
فلم: دی ونڈرفُل اسٹوری آف ہنری شوگر
کس فلم نے اب تک سب سے زیادہ آسکر جیتے ہیں؟
اب تک کے سب سے زیادہ آسکر جیتنے والی تین فلمیں یہ ہیں:
1959 کی فلم ’بن حور‘ Ben-Hur
1997 کی فلم ٹائٹینک
2003 کی فلم دا لارڈ آف دی رِنگز: دی ریٹرن آف دی کنگ
تینوں فلموں نے 11، 11 آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔