• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ پیر کو ہو گا

شائع March 10, 2024
— فائل فوٹو / اے پی پی
— فائل فوٹو / اے پی پی

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور پہلا روزہ یکم رمضان 1445 ہجری 11مارچ 2024 بروز پیر کو ہو گا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی حکومت نے عوام کو چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کسی کو بھی دوربین کے ساتھ یا اس کے بغیر چاند نظر آئے تو وہ قریبی عدالت میں اس حوالے سے آگاہ کریں۔

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہی ہو گا اور آج سے تراویح کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

تاہم عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔

آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام منعقد ہو گا جہاں کل شام ہی چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 11 مارچ بروز پیر کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024