• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

نوشہرہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل اور ان کے کزن جاں بحق

شائع March 10, 2024
دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا — فائل فوٹو
دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا — فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقہ خویشگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی چنگ چی رکشہ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ان کے چچاز زاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مردان ریجن اختراز خان کے مطابق خویشگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشفاق اور ان کے چچا زاد بھائی وحید جاں بحق ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے دونوں جاں بحق افراد کو چنگ چی رکشہ سے اتار کر فائرنگ کردی تھی۔

دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعے میں دہشت گردی کی علامات کم نظر آرہی ہیں تاہم تفتیش کے بعد سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

شہید پولیس کانسٹیبل اشفاق کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کی گئی جس میں ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مردان سلیمان خان، ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نوشہرہ، ایس پی انویسٹی گیشن عالمزیب خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024