• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چیک ریپبلک کی دوشیزہ نے ’مس ​​ورلڈ 2024‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

شائع March 10, 2024

بھارت میں منعقدہ ’مس ورلڈ 2024‘ کے مقابلے میں چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے متعدد ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مارچ کی رات کو بھارت کے شہر ممبئی میں رواں سال 71واں ’مس ورلڈ 2024‘ کا مقابلہ ہوا۔

بھارت نے 28 سال کے وقفے کے بعد مقابلہ حسن کی میزبانی کی۔

جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا پیزکووا کا مقابلہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی 111 حسیناؤں کے ساتھ تھا۔

ابتدائی مقابلے کے دوران دوشیزاؤں نے فٹنس، خوبصورتی، ٹیلنٹ، اور پبلک سپیکنگ جیسے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔

بعدازاں ٹاپ 8 دوشیزاؤں سے مختلف موضوعات پر سوالات پوچھے گئے جن میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں اٹھائے گئے موضوعات شامل تھے۔

مقابلے کے دوران مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی 23 سالہ قانون کی طالبہ اور ماڈل کرسٹینا پیزکووا نے خواتین کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مسئلے پر بات کی۔

انہوں نے ماہواری سے متعلق دقیانوسی سوچ اور شرم کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ’عورت ہونا ایک تحفہ ہے‘۔

مقابلے کے آخر میں ٹاپ 4 دوشیزاؤں کا انتخاب ہوا جن میں لبنان کی یاسمینہ زیتون، ٹوباگو کی اچی ابراہمس اور بوٹسوانا کی لیسیگو چومبو اور چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیزکووا شامل تھیں۔

چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے تینوں دوشیزاؤں کا شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ رنر اپ لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون رہیں۔

کرسٹینا پیزکووا 2006 میں مقابلہ جیتنے والی تاتانا کوچاروا کے بعد جمہوریہ چیک کی دوسری مس ورلڈ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024