الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے، مہر بانو قریشی
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق انہوں نے ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا گلا گھونٹا گیا ہے، آپ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو چھوڑیں گے نہیں، آپ لوگوں نے ووٹ کے ذریعے مجھے جتوایا ہے۔
مزید کہنا تھا کہ انشااللہ جلد انصاف ہوگا، آپ کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔