• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا، برطانیہ اور فرانس کا مشترکہ طور پر درجنوں حوثی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

شائع March 10, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی، برطانوی اور فرانسیسی افواج نے یمن کے ساحل پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درجنوں ڈرون تباہ کردیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے نے بیان میں کہا کہ 9 مارچ کی صبح بحر احمر میں کم از کم 28 ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا نے اتحادی ممالک کے ساتھ حوثیوں کے ڈرون حملے کو کامیابی سے مار گرایا ہے، اس کےعلاوہ ایک فرانسیسی جنگی جہاز اور لڑاکا طیاروں نے خلیج عدن میں یورپی بحری مشن اور ایک مال بردار بحری جہاز پر حملے کو روکنے کے لیے چار ڈرون مار گرایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی فورسز نےحوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 3 اینٹی شپ میزائل اور 3 بحری ڈرون کو تباہ کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ حملے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کئی امریکی تجارتی جہازوں کو تباہ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ حوثیوں کے حملوں میں کسی امریکی یا اتحادی فوج کے سامان کو نقصان نہیں پہنچا اور تجارتی جہازوں کو بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں حوثی باغیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا جواز بنا کر بحیرہ احمر اور آس پاس کے پانیوں میں سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے شروع کر دیے تھے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی تجارت کے خطرات کھڑے ہو گئے اور بہت سی جہاز راں کمپنیوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا جس کی وجہ سے اخراجات اور سفر کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024