کراچی: صدر میں واقع پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی، تمام ریکارڈ جل کر خاکستر

شائع March 10, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

کراچی میں صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ روم میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث ریکارڈ روم میں موجود تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آتشزدگی کے باعث ریکارڈ روم میں موجود تمام ریکارڈ جل گیا، قریب کھڑی پرانی گاڑی بھی شعلوں کی لپیٹ میں آکر جل گئی۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025