• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل9: کراچی کنگز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب،لاہور قلندرز کو ساتویں شکست

شائع March 9, 2024
عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کو تیسرے اوورز میں ہی نقصان اٹھانا اور مرزا بیگ 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے عبداللہ شفیق آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخر کی روٹھی فارم بالآخر لوٹ آئی اور انہوں نے نصف سنچری اسکور کی لیکن ان کی 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنانے والے بلے باز رن آؤٹ ہو کو پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی
فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

دوسرے اینڈ سے عبداللہ ڈٹے رہے اور شے ہوپ اور شاہین شاہ آفریدی کے آؤٹ ہونے کے باوجود اپنی نصف سنچری مکمل کی، جب وہ 55 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو قلندرز نے 131 رنز بنائے تھے۔

اختتامی اوورز میں قلندرز کے غیرملکی بلے بازوں سکندررضا اور ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں میں 46 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔

کراچی کنگز کے زاہد محمود دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جیمز ونس نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹم سیفرٹ کے ہمراہ اپنی ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ونس نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، طیب عباس نے انگلینڈ سے آئے بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

فخر زمان کو آؤٹ کرنے پر کراچی کنگز کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
فخر زمان کو آؤٹ کرنے پر کراچی کنگز کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد سیفرٹ اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کے لیے مزید 40 رنز جوڑ کر اسکور کو 99 تک پہنچا دیا۔

اس مرحلے پر قلندرز نے میچ میں واپسی کی اور 36 رنز بنانے والے سیفرٹ کے بعد 24 رنز کی اننگز کھیلنے والے شان کو چلتا کر کے میچ میں واپسی کی۔

کراچی کنگز کو ہدف کے تعاقب میں بڑا دھچکا اس وقت لگا کہ جب اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجے گئے کیرون پولارڈ بھی رنز بنانے کے بعد طیب کی دوسری وکٹ بن گئے۔

113 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک کا ساتھ دینے عرفان خان آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

عرفان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے لیکن اننگز کے 19ویں اوور میں شاہین نے عرفان کو بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

کراچی کنگز کے اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 59رنز جوڑے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز کے اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 59رنز جوڑے— فوٹو: اے ایف پی

اننگز کے آخری اوور میں کنگز کو فتح کے لیے 8 رنز درکار تھے لیکن اوور کی پہلی ہی گیند پر زمان نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر انور علی کو پویلین لوٹا دیا جبکہ تیسری گیند پر عرفات منہاس بھی رن آؤٹ ہو گئے۔

میچ کی آخری گیند پر کراچی کنگز کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے اور تجربہ کار شعیب ملک نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں فتح سے ہمکنار کرا دیا، شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

اس کامیابی کی بدولت کراچی کنگز نے چوتھی فتح اپنے نام کر کے ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔

عرفان خان نیازی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024