• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

ایوان صدر سے آئیں شکن کو نکالا جائے گا اور آئینی صدر آصف علی زرداری آئے گا، وزیر خزانہ پنجاب

شائع March 9, 2024

وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ایوان صدر سے آئیں شکن کو نکالا جائے گا اور آئینی صدر آصف علی زرداری آئے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بحال ہو گی ،پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا، عدالت کا فیصلہ ہے سنی اتحاد کونسل بھی وہیں جائیں، عارف علوی کو ایسے صدر کے طور پر جانا جائے گا جو آئین و قانون کو پامال کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر کم اور پی ٹی آئی کے ورکر زیادہ رہے، 15 سے 20 مارچ تک بجٹ سیشن شروع ہو جائے گا، خیبر پختونخوا بری طرح سے دیوالیہ ہو چکا ہے، جلد ہی صوبے کے عوام کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024