• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک اننگز، 64 رنز سے شکست دے دی، ایشون کی 9 وکٹیں

شائع March 9, 2024
انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی—فوٹو:کرک انفو
انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی—فوٹو:کرک انفو
بھارت نے یہ میچ ایک اننگز اور 64 رنز سے جیت کر 5 میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی—فوٹو:کرک انفو
بھارت نے یہ میچ ایک اننگز اور 64 رنز سے جیت کر 5 میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی—فوٹو:کرک انفو

بھارت نے دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پانچویں اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں اسپنر روی چندرن ایشون کی میچ میں 9 وکٹوں کی بدولت انگلینڈ کو ایک اننگز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ نے دھرم شالا میں ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر زیک کرالی 79 رنز بناکر نماں رہے جب کہ ان کے علاوہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بھارت کی جانب سے اسپنر کلدیپ یادیو نے 5 جب کہ روی چندر ایشون نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 477 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے سنچریاں اسکور کیں جب کہ ان کے علاوہ اوپنر یا شاسوی جیسوال، دیودت پادیکل، سرفراز خان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اسپنر شعیب بشیر نے 5 وکٹیں لیں جب کہ جیمز اینڈرسن اور ٹام ہارٹلی نے 2،2 اور کپتان بین اسٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ، جو روٹ 84 رنز بنا کر نماں رہے، پوری ٹیم 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت نے یہ میچ ایک اننگز اور 64 رنز سے جیت کر 5 میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی۔

دوسری اننگز میں روی ایشون نے 5 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2،2 اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے اپنا 100واں میچ کھیلنے والے روی چندرن ایشون نے میچ میں 9 وکٹیں لیں۔

میچ میں 7 وکٹیں لینے والے کلدیپ یادیو کر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

8 میچوں کی سیریز میں 712 رنز بنانے والے اوپنر بلے باز یاشاسوی جیسوال کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے دوران انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

جیمز اینڈرسن نے ان 700 وکٹوں میں سے 434 وکٹیں اپنے ہوم گراؤنڈ جبکہ 266 وکٹیں دیگر ممالک میں میچز کے دوران حاصل کیں۔

ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹوں کے علاوہ جیمز اینڈرسن ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 269 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

مجموعی طور پر 987 انٹرنیشنل وکٹوں کے ساتھ جیمز اینڈرسن کو ایک ہزار انٹرنیشنل وکٹیں لینے کے لیے 13 مزید وکٹیں درکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024