• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مردان: ڈرائیور، کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی

شائع March 9, 2024
موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور  جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز
موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی بس میں تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اور بس ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بس کو اپنی تحویل میں لےلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024