• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

شائع March 9, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 30 روپی فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ اب مزید اضافے کے بعد ایل پی جی 310 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپے میں فروخت کی جانے لگی۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو سیلنڈر 3030 روپے کی بجائے 3700 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار بے بس ہیں، ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پید اکی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024