• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند اتوار کو دیکھنے کی اپیل

شائع March 9, 2024
— فائل فوٹو / رائٹرز
— فائل فوٹو / رائٹرز

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند کل اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو رمضان کی آمد سے قبل خوبصورتی سے سجایا دیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔

مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لندن کی کوونٹری اسٹریٹ کو رمضان کی آمد سے قبل لائٹس لگا کر روشن کر دیا گیا۔

میئر لندن صادق خان نے بھی تقریب میں شرکت کر کے سب کو یکجا ہونے کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا تھا کہ 11 مارچ بروز پیر کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024