• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

نیپرا کے فیصلوں پر عدم اطمینان کا اظہار، 20 فیصلوں پر ازسرنو سماعت کا حکم

شائع March 9, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان ایکس پیٹری ایٹس کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر نیرا کے ایپلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا کے فیصلوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں کے 20 فیصلوں پرازسر نو سماعت کا حکم دیا۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق جاری کیے گئے 20 فیصلوں پر نئی سماعت کرے گا جس میں ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت کیے گئے فیصلوں پر نئی سماعت ہو گی۔

نیپرا 2021، 2022 اور 2023 کے دوران کیے گئے 15 ماہانہ اور 5 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے فیصلوں پر از سر نو سماعت کرے گا۔

نیپرانے20فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے لیے 14مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024