• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

رمضان المبارک میں وفاق، سندھ کے سرکاری دفاترکے اوقات کار کیا ہوں گے؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

شائع March 8, 2024 اپ ڈیٹ March 9, 2024
فائل فوٹو بشکریہ ایکس
فائل فوٹو بشکریہ ایکس

وفاق اور حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے وفاقی دفاتر کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 9 سےدن 3 بجے ہوں گے، ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کارصبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے۔

اس کے علاوہ جمعہ کو وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کارصبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاتر کےنئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں چار دن پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4بجے تک ہوں گے۔

جعمہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

جن دفاتر میں ہفتے کے چھ دن کام ہوتا ہے وہاں اوقات صبح 10 بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات کا اطلاق تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنوں اور حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والی لوکل کونسلز پر ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رواں سال ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا تھا کہ 11 مارچ بروز پیر کی شام مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے اور 10 مارچ بروز اتوار کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024