• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حاملہ ہونے کی افواہیں کیوں پھیلائی گئیں؟ ماہرہ خان نے بتادیا

شائع March 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ ان کے ہاں حمل ٹھہرنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھیں، نہ جانے کس نے ان کی جسامت کو دیکھتے ہوئے ان کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں پھیلائیں۔

گزشتہ ماہ فروری کے آغاز میں بھارتی میڈیا اور مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز پر افواہیں پھیلائی گئیں کہ ماہرہ خان شادی کے چند ماہ بعد ہی حمل سے ہوگئیں اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کے بعد اگرچہ ماہرہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

تاہم اب انہوں نے مذکورہ معاملے پر مزید کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں۔

لائف اینڈ اسٹائل یوٹیوب میشن سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع نہیں ہے، پھیلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ کس اور کیوں افواہیں پھیلائیں، تاہم ممکنہ طور پر ان کے وزن بڑھنے کی وجہ سے ان کے حاملہ ہونے کی خبریں پھیلائی گئی ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ اگر وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو وہ ڈانسر ہوتیں۔

اسی طرح ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سلطانہ صدیقی کو پاکستان کی سب سے بہترین لباس زیب تن کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024