• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

شائع March 8, 2024
دو روز قبل بھی اقرار الحسن کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی ۔ فائل  فوٹو
دو روز قبل بھی اقرار الحسن کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی ۔ فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

گزشتہ رات اینکر پرسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے وقفے سے 2 بار فائرنگ کی اور پھر ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ہیں، واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اقرار الحسن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں رات گئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’ لاہور میں کچھ دیر پہلے میرے گھر پر شدید فائرنگ کی گئی ہے، پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کررہی ہے، دعاؤں کی درخواست’۔

اندراج مقدمہ کے لیے متعلقہ پولیس کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے، پولیس کو اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول بھی ملے ہیں۔

اقرار الحسن نے رات گئے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لاہور ڈیفنس پولیس نے میرے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میں جس علاقے میں رہتا ہوں یہاں چپے چپے پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔ امید ہے ملزمان اگلے کچھ گھنٹوں میں تلاش کر لئے جائیں گے‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اقرار الحسن کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024