• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے جمع ملبہ ہٹانے کے دوران پتھر گرنے سے 2 افراد جاں بحق

شائع March 8, 2024
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانا شروع کیا جس کے دوران  حادثہ ہوگیا—فائل فوٹو: اسمٰعیل ساسولی
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانا شروع کیا جس کے دوران حادثہ ہوگیا—فائل فوٹو: اسمٰعیل ساسولی

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے قلعہ مناف خیل میں لنک روڈ پر حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے جمع ہونے والے ملبے کو ہٹانے کی کوشش کے دوران پتھر گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان رسول خان شریف نے ’ڈان ڈاٹ کام‘ کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر سوات کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 سالہ امجد علی اور 26 سالہ سید باچا دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مقامی اسکول کے استاد محمد صالح نے بتایا کہ کئی مقامات پر سڑک بلاک ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملبہ ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانا شروع کیا جس کے دوران حادثہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک کم از کم 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024